چیچہ وطنی، ریسکیو1122 کی عید کے تین دنوں میں بہترین کارکردگی

ہفتہ 17 اگست 2019 18:14

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ساہیوال کو عیدکے تینوں دنوں میں9894 کالز موصول ہوئیں۔جن میں 409 ایمرجنسی کالز تھیں۔ریسکیو نے جن 409ایمرجنسی کالز پر رسپونڈ کیاان میں روڈ ایکسیڈینٹ117، میڈیکل ایمرجنسیز246 ، کرائم کال10اور 34متفرق واقعات شامل ہیں۔ ریسیکو 1122 ساہیوال نے رسپانس ٹائم برقراررکھتے ہوئے 455 لوگوں کو ریسیکو کر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔

ضلع بھر کے ہسپتالوں سے پیشنٹ ٹرانسپورٹ/ریفرل سروس کے تحت عیدکے 3 دنوں کے دوران44 لوگوں کو صوبہ کے دیگر بڑئے ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔جن میں سی8 مریضوں کو لاہور شفٹ کیا اور 01 کو سی ایم ایچ اوکاڑہ شفٹ کیا ۔جبکہ 35 مریضوں کو RHC,s سے DHQ میں شفٹ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر خالد عبداللہ نے ریسکیو 1122 ساہیوال کے عملہ کو بہترین کارگردگی پرشاباش دیتے ہوئے کہا کہ امن وا مان کی ملکی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ میٹنگ بسلسلہ عید الفطر میں اٹھائے جانے والے نکات اور احکامات کو عملی جامہ پہننے کے لیے تمام ریسکیورز نے جذبہ اور پوری دلجمی سے اپنی اپنی ڈیوٹیز دے کر ثابت کردیا کہ دن ہو یارات، اندھی ہو یا طوفان ،زلزلہ ہوآگ،حادثہ ہو یا سانحہ ریسکیو 1122 کے جو ان اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے لوگوں کے زندگیوں اور املاک کو بچاتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

اور محفوظ معاشرے کے قیام میں ہمیشہ سرگرم رہیں گے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں