ڈیوٹی میںکرپشن اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی،ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 17:18

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے تمام سینئر اور جونیئر ٹریفک وارڈنز اور دیگر ٹریفک سٹاف کے ساتھ اپنے دفتر میں میٹنگ کا انعقاد کیا،جس کا مقصد ٹریفک کے نظام میں مزید بہتری لانے کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت اقدامات کرنا ہے۔ پیر ریاض احمد نے سیکٹر اور بیٹ انچارجز کو سختی سے حکم دیا کہ تمام ٹریفک سٹاف دوران ڈیوٹی موبائل فون کا استعمال نہ کریں اور نہ ہی اکٹھے کھڑے ہوکر ناکہ لگا کر چالان کریں۔

اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر اپنی حاضری کو نہ صرف یقینی بنائیں بلکہ ایمانداری اور محنت سے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں۔ڈیوٹی میں کسی بھی طرح کی کرپشن اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ رانگ پارکنگ ٹریفک کے بہا میں رکاوٹ بنتی ہے اسے ختم کرنے میں ہر حربہ استعمال کریں۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں پٹرولنگ ڈیوٹی کو بھی موثر بنایا جائیاور وہاں پر غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز اور ویگن اسٹینڈز کے خلاف بھی کاروائی کرتے ہوئے انہیں ختم کریں۔

۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔سموگ کے حوالے سے دھواں دینے والی گاڑیوں اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ہماری جو کمپین جاری ہے اس پر سختی سے عمل کروایا جائے۔ہمارا بنیادی مقصد ڈی پی او صاحب کے ویژن کے عین مطابق شہریوں کو با عزت طریقے سے بہترین سفری سہولیات اور ان کے لیے سڑکوں پر آسانیاں پیدا کرنا اور ٹریفک شعور اجاگر کرتے ہوئے حادثات میں کمی لانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں