چیچہ وطنی،ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل پولیس افسران کے نام پر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

پیر 21 اکتوبر 2019 17:25

چیچہ وطنی ۔ 21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن(ر)محمدعلی ضیا نے علی شیر نامی ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل کو پولیس افسران کے نام پر رشوت لیتے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمہ درج کروا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علی شیر جو کہ محکمہ پولیس کا ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل ہے اس نے غلام مصطفی نامی شخص سے 5ہزار روپے بطور رشوت لیے اور بتایا کہ کسی پولیس آفیسر کو دینے ہیں اور تمہارا کام کروادوںجو کہ رنگے ہاتھوںپکڑا گیا اور پولیس تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروا کر پابند سلاسل کروا دیا ۔

اس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیا نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اس میں کوئی ریٹائرڈ ہو یا حاضر سروس پولیس ملازم ہو کوئی جرم کرے گا تو بمطابق قانون سزا دی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں