ڈینگی کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے،صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر عنبرین رضا

پیر 21 اکتوبر 2019 17:25

چیچہ وطنی ۔ 21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر عنبرین رضا نے کہا ہے کہ ڈینگی کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ ہمیں اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے ،معاشرے کے ہر فرد کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ ڈینگی کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے یہ بات ڈی سی آفس میں ڈینگی مچھر کے تدارک کے لئے جاری مہم کے ہفتہ وار جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اجلاس میںڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ثمرین کوثر اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ قبرستانوں ،پارکوں ،نرسیوں ،ٹائر شاپس اور تعلیمی اداروں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جائے اور تمام فیلڈ ٹیمیں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کریںانہوں نے عوام کے بھر پور تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن اور محکمہ صحت اور لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو بھی اس خطر ناک بیماری سے متعلق آگاہی فراہم کریں سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور وہاں ڈینگی مچھروں کے تدارک کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں