چیچہ وطنی،گھریلو مرغبانی کے فروغ کے لئے مرغیوں کی رعایتی نرخوں پر تقسیم کا آغاز

پیر 21 اکتوبر 2019 17:25

چیچہ وطنی ۔ 21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) محکمہ لائیو سٹاک پنجاب نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے زرعی خوشحالی منصوبے کے تحت گھریلو مرغبانی کے فروغ کے لئے مرغیوں کی رعایتی نرخوں پر تقسیم کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت 23 اکتوبر کو ضلع بھر میں 90 مرغوں کے یونٹس تقسیم کی جائیں گییہ بات ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ڈویژ ن ڈاکٹر غلام مصطفی نے پولٹری یونٹس کی تقسیم کیلئے بذریعہ قرعہ اندازی منتخب کیے جانے والے 90 خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہی.اس تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر,ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل ساہیوال ڈاکٹر شفاقت علی,ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل چیچہ وطنی ڈاکٹر رفاقت علی,فارمرزاور صحافی حضرات بھی موجود تھی. اس موقع پر ڈاکٹر غلام مصطفی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈویژن کا کہنا تھا کہ مرغوں کے حصول کیلئے تحصیل ساہیوال میں 66 اور تحصیل چیچہ وطنی میں 114 درخواستیں درخواستیں موصول ہوئیں.چونکہ محکمہ لائیوسٹاک دونوں تحصیلوں میں 45,45 پولٹری یونٹس فراہم کر رہا ہے لہذا شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بذریعہ قرعہ اندازی 90 افراد منتخب کر لئے گئے ہیں جو 23 اکتوبر کو پولٹری یونٹس وصول کریں گی. اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ارزاں نرخوں پر مرغوں کے سیٹ کی فراہمی کی جا رہی ہے اور ہر سیٹ 12مرغوں پر مشتمل ہوگا جس کی رعایتی قیمت صرف1050روپے مقرر کی گئی ہے .ان مرغوں کی عمر 55سی60دن اور وزن 350سی450گرام ہوگاڈاکٹر ثمرین کوثر کامزید کہنا تھاکہ خوش نصیب افراد کے ناموں کی لسٹ متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے دفتر میں آویزاں کر دی جائے گی اور درخواست گزار کسی بھی شکایت کی صورت میں ان دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں�

(جاری ہے)

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں