کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی،ساہیوال میں بھی 27اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جائے گا

پیر 21 اکتوبر 2019 17:25

چیچہ وطنی ۔ 21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) وفاقی حکومت کی ہدایت پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ضلع ساہیوال میں بھی 27اکتوبر بروز اتوار یوم سیاہ منایا جائے گا اوراس دن تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سر نگوں رہے گا یوم سیاہ کی مناسبت سے ضلعی سطح ہر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جائیں گیں جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں