چیچہ وطنی،تحصیل دیپالپور میں جورستہ میاں خان سے موضع کوئی کے بہاول تک سڑک کی تعمیر کی منظوری دیدی گئی

پیر 1 جون 2020 17:43

چیچہ وطنی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے تحصیل دیپالپور میں جورستہ میاں خان سے موضع کوئی کے بہاول تک سڑک کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے جس پر اخراجات کا تخمینہ 5کروڑ60لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ یہ منظوری کمشنر آفس میں ہونے والے ایک خصوصی اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان علی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ قاری انیس الرحمٰن،ڈپٹی ڈائریکٹر عمران خان اور تمام متعلقہ ڈویژنل افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 3کلومیٹر طویل اس سڑک کو کارپٹ روڈ بنایا جائے گا اور موضع کوئی کے بہاول کے سامنے اسے مزید چوڑا بھی کی جائے گا تا کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسکیم کے تحت سڑک کے ساتھ ڈرین اور سڑیٹ لائیٹس کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ کمشنر محمد احسن وحید نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ وہ فنڈز کے درست استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں تا کہ علاقے کے مکین اس سڑک سے زیادہ دیر تک استفادہ حاصل کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں