کورونا کے خلاف عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال

بدھ 3 جون 2020 18:40

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے کہا ہے کہ ساہیوال ڈویژن میں پورے صوبے سے کم کورونا مریض ہیں تاہم مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد باعث تشویش ہے،ضروری ہے کہ ہر فرد اپنی صحت کا خاص خیال رکھے اور سماجی رابطوں کو محدود کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات خصوصا ماسک اور ہینڈ سینٹائزر کا استعمال لازمی کرے،وہ یہاں اپنے دفتر میں پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے صدر رانا وحید کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ایسوسی ایٹ پروفیسر یورالوجی ڈاکٹر نثار احمد اور ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پلمانا لوجی ڈاکٹر محمد وسیم بھی موجود تھے ۔انہو ں نے کہا کہ کورونا ایک جان لیوا وائرس ہے اور ابھی تک نہ تو اس کی ویکسین ہے اور نہ ہی کوئی میڈیسن،اس لئے ضروری ہے کہ احتیاط پر ہی پور ی توجہ دی جائے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں ایک سو کے قریب کورونا مریضوں کی نشاندہی ہوئی ہے جن میں سے اکثراپنے گھروں میں ہی آئسولیٹ ہیں جبکہ اب تک 6مریضوں کی کورونا سے موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مزید اویات کی خریداری کا عمل تیز کر دیا گیاہے اور بہت جلد تمام ادویات دستیاب ہونگی۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں