تحریک انصاف ملکی سیاست میں ایک ایسا برانڈ ہے جسے ہر باوقار کی بے توقیری اور گالی گلوچ کے سوا کوئی کام نہیں،لیگی رہنماء چودھری محمدمنیر ازہر

منگل 25 مئی 2021 23:00

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئررہنما،سابق رکن قومی اسمبلی چودھری محمدمنیر ازہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملکی سیاست میں ایک ایسا برانڈ ہے جسے ہر باوقار کی بے توقیری اور گالی گلوچ کے سوا کوئی کام نہیں،پی ٹی آئی کے اس برانڈ کا واحد مقصد قومی خدمت کرنیوالے حکومت مخالف سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالنا ہے،منگل کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا پی ٹی آئی میں شامل کم ظرفوں کا ٹولہ احتساب کے نام پر جمہوریت اور جمہوری اداروں سے کھلواڑ کررہا ہے ،جب بھی قومی مفاہمت کی بات ہوتی ہے پی ٹی آئی میں شامل مفاد پرست مخالفین کیخلاف زہر اگلنا شروع کردیتے ہیں،انہوں نے کہا ستم ظریفی یہ کہ ملکی معیشت کے غلط اعدادوشمار پیش کرکے قوم کو بے وقوف بنایاجارہا ہے،کرایہ پر حاصل کئے گئے حکومتی ترجمان چوبیس گھنٹے ٹی وی سکرین پر جھوٹ اور فریب کا پرچار کرتے نظر آتے ہیں،چودھری منیر ازہر نے مزید کہانالائق حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک کا ہر طبقہ پریشانی سے دوچار ہے اوربیروزگاری میں اضافے کیساتھ ساتھ کمرتوڑ مہنگائی نے غریب عوام کا بھرکس نکال دیا ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں