چیچہ وطنی،عشرہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات کا انعقاد روزانہ کی بنیاد پر جاری

پیر 11 اکتوبر 2021 17:49

چیچہ وطنی۔11اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2021ء) :عشرہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات کے سلسلہ میں ساہیوال کی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام محافل کا انعقاد روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے،ڈپٹی کمشنر ساہیوال واجد علی شاہ کی زیر سرپرستی تقریبات میں سیرت نبوی کے روشن پہلوئوں پر روشنی ڈالی جارہی ہے،ایم این اے رائے مرتضی اقبال نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام تحصیل کونسل میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہوکر دین و دنیا کی کامیابی سمیٹی جاسکتی ہے حضور اکرم کی آمد سے جہالت اور گمراہی کے اندھیرے چھٹ گئے ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین تقریبات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں حقیر نذرانہ ہیڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا کہ ہر امتی اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لاکر حقوق العباد کا خیال کرے حکومت پنجاب نے شان رحمتہ اللعالمین تقریبات کے انعقاد کی منفرد روایت قائم کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحصیل کونسل میں وزیر اعظم عمران   کا خطاب براہ راست دکھایا گیا ۔تقریب میں اے ڈی سی جی شیر افگن، پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز،عہدیداران،ممبران امن کمیٹی اور سرکاری افسران نے شرکت  کی ۔شرکا ءنے  سیرت النبی کانفرنس کی کارروائی براہ راست دیکھی۔وزیر اعظم پاکستان کے سیرت نبی کریم پر عقیدت بھرے خطاب نے شرکا کے دل موہ لئے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں