انٹرمیڈیٹ کے 18جون سے شروع ہونے والے امتحانات میں 36ہزار5سو 44طلبہ و طالبات شریک ہونگے ،اعلامیہ ساہیوال بورڈ

بدھ 15 جون 2022 16:20

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2022ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 18جون سے شروع ہو رہے ہیں جس کے لئے تمام امیدواروں کو رولنمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں۔ سیکنڈ ایئر کے پہلے ہونے والے امتحانات میں 36ہزار5سو 44طلبہ و طالبات شریک ہونگے جن کے لئے ڈویژن بھر میں 98 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں اور ان سنٹرز پر بجلی کی مسلسل فراہمی اور پینے کے ٹھنڈے پانی جیسے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

یہ بات کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ سیکنڈ ایئر کے 18جون سے شروع ہونے والے امتحانات 4جولائی تک جاری رہیں گے جس کے بعد 6جولائی سے فرسٹ ایئر کے امتحانات شروع ہونگے جو 26جولائی کو اختتام پذیر ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ سیکنڈ ایئر کے امتحانات میں 17353طلبہ اور 19191طالبات شریک ہونگی جن کو رولنمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں۔

کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت نے مزید بتایا کہ امتحانات کے انعقاد کے لئے امتحانی عملے کی تربیت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور انہیں امتحانی سنٹرز بھی الاٹ کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کا مارننگ سیشن صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا جبکہ ایوننگ سیشن دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوا کرے گا تاہم جمعہ کے روز یہ سیشن دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ انہوں نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ پیپر شروع ہونے سے کم از کم آدھ گھنٹہ بیشتر امتحانی مرکز ضرور پہنچیں تاکہ کسی پریشانی کا شکار نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں