چیچہ وطنی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکرٹری یونین کونسل جاں بحق

منگل 21 جون 2022 23:03

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2022ء) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکرٹری یونین کونسل جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گائوں 106 ۔بارہ ایل میں سیکرٹری یونین کونسل 101۔

(جاری ہے)

بارہ ایل راناسعید اختر گزشتہ رات اپنے ڈیرہ پر سوئے ہوئے تھے کہ نامعلوم ملزمان اندر گھس آئے اور کمرے میں داخل ہو کر اسے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا ۔ جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثا کے حوالے کر دی تاہم قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں