چیچہ وطنی،گھریلو جھگڑے پر خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

منگل 21 جون 2022 23:03

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2022ء) گھریلو جھگڑے پر خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 57/12-Lکے رہائشی رزاق ولد ریاض کا اپنی بیوی کے ساتھ آئے روز جھگڑا ہوتا رہتا تھا کہ گزشتہ روز دونوں میاں بیوی میں پھر جھگڑا ہو گیا جس پر رزاق نے طیش میں آکر اپنی بیوی عابدہ پروین پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ،33سالہ مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی،ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی پہنچا دی اور ملزم کے بھائی کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں