چیچہ وطنی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کا اجلاس منعقد

ہفتہ 25 جون 2022 16:00

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساہیوال جنرل نعمان افضل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کا اجلاس منٹگمری ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ لیبر ویلفیئر، پاپولیشن ویلفیئر، ایمپلائز اولڈ ایج ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ کے علاوہ ضلع بھر کے بھٹہ یونینز کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی جی نعمان افضل نے سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوٹ کی جانب سے غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کی۔

محکمہ لیبر ویلفیئر کے ڈائریکٹر لیبر مدثر رضوان نے بتایا کہ چائلڈ لیبر کے حوالے سے مختلف بھٹوں پر 154انسپکشنز کی گئیں اور دو ایف آئی آرز بھی درج کروائی گئی ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ہر تحصیل میں ہر مہینے دو میڈیکل کیمپس لگائے جاتے ہیں جہاں بھٹوں پر کام کرنے والی لیبر کو علاج فراہم کیا جاتا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں