ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہزاد احمد کی ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آمد پر معلوماتی اجلاس کا اہتمام

اتوار 26 جون 2022 16:40

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2022ء) ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہزاد احمد کی ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں آمد پر معلوماتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں چیمبر کی ایگزیٹو کمیٹی کے ممبران کے علاوہ پنجاب سمال انڈسٹریز اسٹیٹ، ساہیوال کے اعلی عہدیداران اور برآمداتی تجارت سے منسلک مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے صدر ساہیوال چیمبر آف کامرس شیخ بشارت ندیم نے برآمدات کو بڑھانے کے حوالے سے انکی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ماضی میں برآمدات کے حوالے سے ساہیوال کو وہ مقام نہیں دیا گیا جس کا یہ حقدار تھا جبکہ ساہیوال کی برآمدات سالانہ 15 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہے جس میں لیدر، ڈیری، پولٹری اور چاول کی برآمدات سرِفہرست ہیں اور گورنمنٹ کی سرپرستی میں اس میں خاطر خواہ اضافہ کی بڑی واضح اور ناقابلِ تردید گنجائش موجود ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہزاد احمدنے اپنے خطاب میں چیمبر کے صدر کے موقف کی تائید کی اور ساہیوال کے برآمدکنندگان تاجروں کو ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا اور اپنے محکمہ کے مجاز اور متعلقہ افسران کو ساہیوال چیمبر کے ساتھ اپنے روابط بہتر بنانے کے لئے موقع پر ہی ہدایات دیں ۔\378

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں