امتحانی مراکز کے تمام کمروں اور ہال میں بجلی اور پنکھوں کا بہترین انتظام کریں ، کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ساہیوال

پیر 27 جون 2022 16:30

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2022ء) تعلیمی بورڈ ساہیوال کے کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت نے ریذیڈنٹ انسپکٹرز، سپرنٹنڈنٹس اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس پر زور دیا ہے کہ دوران امتحانی مراکز کے تمام کمروں اور ہال میں بجلی اور پنکھوں کا بہترین انتظام کریں اور بجلی کی بندش کی صورت میں فوری طور پر جنریٹر کا استعمال کریں۔

(جاری ہے)

حکومتی ہدایات کی روشنی میں انہوں نے تمام متعلقہ امتحانی نگران و دیگر عملے کو ہدایت کی کہ سنٹرز پر طلبا و طالبات کے پینے کے ٹھنڈے اور صاف پانی کے انتظام کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امتحانی ماحول کو ہر طریقہ سے خوشگوار بنایا جائے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122پر فوری اطلاع دیں۔ انہوں نے تمام ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ ذاتی طور پر روزانہ تمام انتظامات چیک کیا کریں۔\378

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں