کمشنر ساہیوال ڈویژن کی زیر صدارت چیچہ وطنی کے حلقہ پی پی 202میں ضمنی الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 1 جولائی 2022 23:06

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2022ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید کی زیر صدارت چیچہ وطنی کے حلقہ پی پی 202میں ضمنی الیکشن کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈنیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ یاسر فرید، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر نبی دیوان کے علاوہ پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید نے کہا کہ الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے تمام انتظامات ،حساس پولنگ سٹیشنز پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ،کنٹرول روم کا قیام اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام پولنگ سٹیشنز پر کمروں اور واش رومز کی صفائی کا خاص انتظام کیا جائے تاکہ تعینات عملہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ووٹرز کیلئے پینے کے ٹھنڈے پانی اور سایہ دار جگہ کا انتظام کرنے کی بھی ہدایت کی۔\378

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں