جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات ،گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال میں اردو ، انگریزی تقاریراور مصوری کے مقابلے

جمعرات 4 اگست 2022 16:57

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2022ء) جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال میں اردو اور انگریزی تقاریراور مصوری کے مقابلہ جات منعقد ہوئے۔ تقریب کی صدارت پرنسپل پروفیسر ممتاز احمد نے کی جبکہ شعبہ اردو کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر افتخار شفیع نے بھی خصوصی شرکت کی۔اردو تقریری مقابلہ میں منصفین کے فرائض پروفیسر آ فتاب حیدر،پرفیسر ڈاکٹر ندیم عباس اشرف اور محمد نواز انجم نے سر انجام دے۔

ان مقابلوں میں لڑکوں میں نصیر احمد،محمد غضنفر اور ثاقب محمود نے بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں جبکہ لڑکیوں میں پہلی پوزیشن خنسہ جہاں،دوسری پوزیشن عافیہ انور اور تیسری پوزیشن لائبہ خلیل نے حاصل کیں۔

(جاری ہے)

انگریزی تقریری مقابلہ میں گرلز میں شیزا سلیم، میشہ اور سعدیہ نے بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں جبکہ بوائز میں پہلی پوزیشن طیب بلال، دوسری پوزیشن محمد ریاض اور تیسری پوزیشن مبشر علی نے حاصل کیں۔

انگریزی تقریری مقابلہ میں مصنفین کے فرائض پروفیسر محمد امین اور پروفیسر ڈاکٹر ندیم عباس اشرف نے سر انجام دے۔مصوری میں پہلی پوزیشن ہما عرفات، دوسری پوزیشن انیقہ سیموئیل اور تیسری پوزیشن طاہر ہ بی بی نے حاصل کی۔مصوری میں منصفین کے فرائض میڈم ناہید سہیل،میڈم بشری امین اور میڈم ذکیہ بتول نے سر انجام دئیے۔\378

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں