ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی زیر صدارت اجلاس ، 22 سے 26اگست 5روزہ قومی پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جمعرات 4 اگست 2022 16:57

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد خضرافضال چوہدری کی زیر صدارت منٹگمری ہال میں 22اگست سے 26اگست تک ہونے والی 5روزہ قومی پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی جنرل نعمان افضل،اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (پی ایس) ڈاکٹر کاشف باجوہ سمیت ڈبلیو ایچ او اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ دو دن تک مائیکرو پلان مرتب کیا جائے اور پولیو سٹاف کی ٹریننگ کروائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم میں صرف وہی سٹاف ڈیوٹی سرانجام دے گا جو ٹریننگ کرے گا۔ انہوں نے محکمہ صحت کی ٹیموں کو دریائی علاقوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی تاکہ سیلاب متاثرہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی پولیو مہم کے حوالے سے مساجد میں اعلانات کروائے جائیں اور سکولوں میں اسمبلی کے وقت بچوں کو اس مہم بارے بتایا جائے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کاشف باجوہ نے پولیو مہم بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 5روزہ پولیو مہم میں محکمہ صحت کی 2086ٹیمیں ڈیوٹی سر انجام دیں گی جو گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے 5لاکھ21ہزار638بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے محکمہ ایجوکیشن، پاپولیشن ویلفیئر اور سوشل ویلفیئر کو ہدایت کی کہ پولیو مہم میں حصہ لینے والے سٹاف کی لسٹیں تیار کریں تاکہ ان کی ٹریننگ جلد از جلد مکمل ہو سکے۔\378

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں