چیچہ وطنی ،پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی آزادی تقریبات کے سلسلہ میں پینٹنگ اور ڈرامہ کے مقابلوں کا انعقاد

اتوار 7 اگست 2022 17:50

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2022ء) پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی آزادی تقریبات کے سلسلہ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس نیو کیمپس ساہیوال میں ضلعی سطح کے بوائز کے پینٹنگ اور ڈرامہ کے مقابلہ جات منعقد ہوئےِ۔

(جاری ہے)

شیخ شاہد حمید رہنما تحریک انصاف پاکستان مہمان خصوصی تھے جبکہ پروفیسر محمدمسعود فریدی ڈائریکٹر کالجز ساہیوال اور عقیل اشفاق ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال مہمانان اعزاز تھے۔

پینٹنگ کے مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ساہیوال کے طالب علم محمد ساجد نے حاصل کی۔ جبکہ ڈرامہ کے مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال کے بلال حشمت و گروپ نے حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر پرنسپل پروفسر محمد طارق محمود و دیگر مہمانان نے تمام پوزیشن ہولڈرز طلبا میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔\378

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں