ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام قومی یکجہتی اور امن کی تعمیر کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام

جمعہ 12 اگست 2022 16:42

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام قومی یکجہتی اور امن کی تعمیر کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام ۔

(جاری ہے)

سیمینار کی صدارت ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد خاور شہزاد نے کی مہمان خصوصی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید ضیا اللہ شاہ بخاری تھے جبکہ اے ڈی سی جنرل نعمان افضل، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خادم حسین موہل بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

سیمینار سیابراھام عظیم ڈینیل، پروفیسر مسعود آفریدی، پروفیسر عمران کمیانہ، سی ای او ایجوکیشن محمد سعیداورڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹرسید ریاض ہمدانی نے خطاب کیا اور کہا کہ قومی یکجہتی کے لیے معاشرے میں موجود خلیج کو ختم کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار، تکنیکی مہارت کے حصول اور بین المذاہب ہم آہنگی کے سلسلہ میں اساتذہ اور نوجوانوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں