چیچہ وطنی کے ایک نجی کلینک میں محنت کش کی بیوی کے ہاں بیک وقت تین بیٹیوں کی ولادت

ہفتہ 25 فروری 2017 12:21

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) چیچہ وطنی کے ایک نجی کلینک میں محنت کش کی بیوی کے ہاں بیک وقت تین بیٹیوں کی ولادت ہوئی ہے،گاؤں35،بارہ ایل سے تعلق رکھنے والے محنت کش محمد ارشد کی بیوی نورین بی بی کوڈلیوری کیلئے فیصل کالونی میں واقع ایک نجی کلینک لایا گیا تھا جہاں آپریشن کے دوران مریضہ کے ہاں تین بیٹیاں پیدا ہوئیں ، ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر علی حسن کے مطابق زچہ اور بچہ کی صحت بہتر ہے ،نورین بی بی کے خاوندمحمدارشد نے بتایا کہ انکی شادی چار سال قبل ہوئی اور اس سے پہلے بھی انکی ایک بیٹی ہے تین بیٹیوں کی بیک وقت پیدائش کے بعد وہ چار بیٹیوں کا باپ بن گیا ہے،اس سے یکے بعد دیگرے بیٹیوں کی پیدائش کواللہ تعالیٰ کی رحمت قراردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں