چیچہ وطنی ، سکیورٹی کیلئے لگائے گئے تمام سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ ہوگئے

ہفتہ 25 فروری 2017 12:24

چیچہ وطنی ، سکیورٹی کیلئے لگائے گئے تمام سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ ہوگئے
چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) چیچہ وطنی میں سیکیورٹی انتظامات کے تحت لگائے گئے تمام سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ ہوگئے،انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے،دہشت گردی کے حوالے سے چیچہ وطنی کا شمار بھی پنجاب کے حساس شہروں میں ہوتا ہے جہاں لوٹ مار اور ڈکیتی کی متعدد بڑی وارداتیں بھی ہوچکی ہیں ،کچھ عرصہ قبل سیکیورٹی انتظامات کے تحت تحصیل ہسپتال کے مین گیٹ اور مختلف بازاروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے تھے جن کا مقصد بازاروں میں نقل وحمل کی صورتحال کو مانیٹر کرنا تھا تاہم چندماہ بعد ہی انتظامیہ کی بے حسی کے باعث یہ تمام کیمرے نہ صرف ناکارہ ہوگئے بلکہ ان کولگے ہوئے تار بھی لپیٹ دئیے گئے، سی سی ٹی وی کیمروں کے ناکارہ ہونے سے شہر میں کسی وقت بھی کوئی واردات یابڑا واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں