چیچہ وطنی، دوموٹر سائیکلوں میں ٹکرسے فٹبال کھلاڑی سمیت تین افرادجاں بحق ،تین شدیدزخمی ہوگئے

جمعرات 29 جون 2017 20:00

چیچہ وطنی، دوموٹر سائیکلوں میں ٹکرسے فٹبال کھلاڑی سمیت تین افرادجاں بحق ،تین شدیدزخمی ہوگئے
چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2017ء) دوموٹر سائیکلوں میں ٹکرسے فٹ بال کے کھلاڑی سمیت تین افرادجاں بحق اور تین شدیدزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ 16،گیارہ ایل کے قریب رابطہ سڑک پرپیش آیا جہاں دو موٹر سائیکلیں آپس میں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں ایک موٹر سائیکل پر سوارفٹ بال کا 30سالہ کھلاڑی پائندہ خان پٹھان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اسکے ساتھی امان اللہ ، عمران اورنور محمد زخمی ہوگئے ، دوسری موٹر سائیکل پر سوار مدثر حسین اور امین جاں بحق جبکہ نور محمد زخمی ہوگیا ، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ایک زخمی کی دائیں ٹانگ کٹ کر دور جاگری۔ٍ

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں