چیچہ وطنی، بیٹے کو بچاتے باپ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

متوفی کی موت ہسپتال میں ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث ہوئی، لواحقین کا احتجاج

جمعرات جون 20:00

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون2017ء) بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، متوفی کی موت ہسپتال میں ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث ہوئی،لواحقین کا احتجاج ،ریسکیوذرائع کے مطابق گاؤں 21،چودہ ایل میں محمد اشرف کا بیٹا پیڈسٹل فین کا سوئچ آن کرنے لگا تو اسے بجلی کاجھٹکا لگا جس پرقریب ہی موجود اسکاباپ اپنے بیٹے کو بچانے کیلئے آگے بڑھاتو اسے بھی بجلی کا شدید جھٹکالگا جس سے وہ بیہوش ہوگیا تاہم بیٹا دور جاگرا ،متوفی محمداشرف کو تحصیل ہسپتال میاں چنوں لیجایا گیا مگر ایمر جنسی میں کوئی بھی ڈاکٹرموجود نہ تھا ،متوفی 45منٹ تک ریسکیو1122کی گاڑی میں پڑا رہا اور طبی امداد نہ ملنے کے باعث دم توڑ گیا،لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments