علامہ اقبال یونیورسٹی کا شمار دنیا میں فاصلاتی نظام تعلیم کی بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے،ریجنل ڈائریکٹر

بدھ 16 جنوری 2019 19:20

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) علامہ اقبال یونیورسٹی کا شمار دنیا کی بڑی اور معیاری جامعات میں ہوتا ہے ، ٹیوٹر ز طلباء کی امتحانی مشقیں بروقت چیک کرکے ارسال کیا کریں، ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی راؤعتیق احمد اور ریجنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر طارق محمود نے رجسٹرڈ ٹیوٹرز بریفنگ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں میٹرک سے لے کر Ph.

(جاری ہے)

D تک لاکھوں طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں اور مختلف اضلاع میں طلباء کی سہولت کے لیے ریجنل ڈائریکٹوریٹ کام کررہے ہیں ، اسی کی بدولت یہ پاکستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی کا درجہ رکھتی ہے اور اس کا شمار دنیا میں فاصلاتی نظام تعلیم کی بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے، انہوں نے ٹیوٹرز کو ہدایت کی کہ وہ امتحانی مشقیں طلباء سے وصول کرتے وقت ان کو رسیدیں ضروری جاری کریں اور پندرہ یوم میں چیک کرکے ان کو واپس کریں ، طلباء کے لیے ہفتہ وار مطالعاتی مرکز میں میٹنگ کا اہتمام کریں اور ان کو نہ صرف اچھی تعلیمی رہنمائی فراہم کریں بلکہ ان کی مشکلات اکا بروقت ازالہ بھی کریں، اجلاس میں یونیورسٹی کے رجسٹرڈ ٹیوٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر معروف قانون دان اورنگ زیب ملک نے بھی علم کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں