چنیوٹ،قیصر احمد شیخ اور مولانا محمد الیاس چنیوٹی کو ٹکٹ کنفرم ہونے پر مقامی مسلم لیگی قیادت دو حصوں میں تقسیم ، آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان

بدھ 20 جون 2018 20:00

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) سابق رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ اور سابق ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی کو پارٹی قیادت کی طرف سے ٹکٹ کنفرم ہونے پر مقامی مسلم لیگی قیادت دو حصوں میں تقسیم ہو گئی آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ حلقہ این ای100، سابق ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی حلقہ پی پی94سے قیادت کی طرف سے ٹکٹ جاری ہونے پر مسلم لیگ ن چنیوٹ کے عہدیداران نے مخالفت کرتے ہوئے آزاد امیدوار قیصر محمود کی مہم چلانے کا اعلان کر دیا ہے مسلم لیگی ورکرو ں کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے جن لوگوں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں انہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ ن چنیوٹ کے کارکنوں کو نظر انداز کیا ہے پارٹی نے ورکروں کو ٹکٹ جاری کرنے سے قبل اعتماد میں نہیں لیا جبکہ ضلعی قیادت مسلم لیگ ن اس وقت آزاد امیدوار اور مسلم لیگ ن جاپان کے سابق صدر قیصر محمود امیدوار حلقہ این ای100کی مہم زور وشور سے جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ کچھ لیگی کارکن پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار قیصر احمد شیخ اور مولانا محمد الیاس چنیوٹی کی مہم بھی چلا رہے ہیں جس کے باعث ضلع چنیوٹ میں مسلم لیگ کی مقامی قیادت دو حصوں میں بٹ گئی ہے اور پارٹی قائدین سے نالاں ہیں

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں