ڈپٹی کمشنر کا مختلف ہسپتالوں کا اچانک دورہ،صفائی کی ابتر صورتحال پر ایم ایس لالیاں کی جواب طلبی

اتوار 24 جون 2018 20:20

چنیوٹ۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری کا رات گئے ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو لالیاںاور بی ایچ یو کلری کا سرپرائز وزٹ، ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں میںصفائی کی ابتر صورتحال پر ایم ایس لالیاں سے جواب طلبی ، تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاںکا وزٹ کیاجہاں انہوں نے صفائی کی ابتر صورتحال اور سٹاف ڈیوٹی روسٹر کے مطابق نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس کو جواب طلبی کا لیٹر جاری کر دیا ، بعد ازاں انہوں نے بی ایچ یو کلری کا وزٹ کیا اور وہاں کے انتظامات وغیرہ کا جائزہ لیا جبکہ گزشتہ رات انہوںنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ کا سرپرائز وزٹ کیا انہوں نے وارڈ میں جا کر مریضوں اور انکے لواحقین سے انکی دیکھ بھال علاج معالجے اور سٹاف کے بارے میں دریافت کیا جس پر مریضوں نے بتایا کہ یہاں بہت بہتر سہولیات فراہم کی جا رہیں اور انکی دیکھ بھال اور ادویات کے حصول کیلئے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں ،ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری ڈی ایچ کیوہسپتال کے مختلف حصوں میں جا کرصٖفائی کی صورتحال کا جائزہ لیااور سٹاف کی حاضری کو چیک کرنے کے تسلی بخش قراد دیا ، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ عوام کوصحت و بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں