چنیوٹ کے ن لیگی رہنما قیصر شیخ کو ووٹ مانگنے کے لیے حلقے میں جانا مہنگا پڑ گیا

پانچ سال کی کارگردگی کا حساب دو، ناراض اہل علاقہ نے ن لیگی رہنما کو گھیر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 جون 2018 14:55

چنیوٹ کے ن لیگی رہنما قیصر شیخ کو ووٹ مانگنے کے لیے حلقے میں جانا مہنگا پڑ گیا
چنیوٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جون 2018ء) چنیوٹ میں ن لیگ کے قیصر احمد شیخ جب 5 سال بعد ووٹ مانگنے پہنچے تو ناراض اہل علاقہ نے انہیں گھیر لیا ۔ کارکردگی کا حساب مانگ لیا ،اہل علاقہ نے سوال کیا کہ وعدے پورے کیوں نہیں کیے ۔ پانچ سالوں کا حساب دو ۔ تفصیلات کے مطابق جسیے جیسے الیکشن کا وقت قریب آ رہا ہے تو سیاسی رہنماؤں نے بھی انتخابات میں جیت کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دیں ہیں۔

پانچ سال حلقے کا منہ نہ دیکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے بھی اب اپنے حلقوں میں جانا شروع کر دیا ہے اور عوام سے رابطہ شروع کر دیا ہے تاہم لوگوں میں بھی اب سیاسی شعور پیداہو گیا ہے۔اور وہ اپنے سیاسی رہنماؤں سے یہ سوال کرنے لگ گئے ہیں کہ پانچ سال ہمارا خیال نہیں آیا اب ووٹ مانگنے کیوں آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسا ہی ایک واقعہ چنیوٹ کے حلقہ این اے 100 میں پیش آیا،جہاں مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ قیصر کو علاقہ مکین نے گھیر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حلقہ این اے 100 سے مسلم لیگ ن کے رہنما جب علاقے کے لوگوں میں گئے۔تو انہیں شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔علاقہ مکین نے قیصر شیخ کو گھیر کر سوالات کی بوچھاڑ کر دی اور کہا کہ پانچ سال کی کارگردگی کا حساب دیا جائے۔علاقہ مکینوں نے پوچھا کہ وعدے پورے کیوں نہیں کیے۔آپ ہمیں پانچ سال کا حساب دیں۔اس سے پہلے سابق وزیر اعظم شاید خاقان عباسی کو بھی کہوٹہ میں لوگوں نے گھیر لیا تھا اور پانچ سال کی کارگردگی کا حساب مانگا تھا۔

جب کہ سکندر بوسن کو بھی ملتان میں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ انتخابات ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابا ت ہو گے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 25 جولائی 2018 ء کو ہونے والے عام انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے۔جب کہ عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز 22جولائی اتوار کے روز ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں