الیکشن کمیشن کی بلاول بھٹو زرداری کو ریلی کے انتظامات فوری طور پر ترک کرنے کی ہدایت

ریلی کا انعقاد ضابطہ اخلاق کی شق 40کی خلاف ورزی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی کو انتباہ

بدھ 18 جولائی 2018 23:20

الیکشن کمیشن کی بلاول بھٹو زرداری کو ریلی کے انتظامات فوری طور پر ترک کرنے کی ہدایت
چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ریلی کے انتظامات فوری طور پر ترک کریں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری (آج) جمعرات کو فیصل آباد سے ریلی کی شکل میں لاہور جائینگے تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ ریلی کا انعقاد ضابطہ اخلاق کی شق 40کی خلاف ورزی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے چنیوٹ سے پیپلز پارٹی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو بھی انتباہ جاری کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن مانیٹرنگ آفیسر چنیوٹ کی جانب سے انتباہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں