ن لیگی رہنماؤں نے ووٹ لینے کے لیے آنسوؤں کا سہارا لینا شروع کر دیا

ن لیگ کے امیدوار قیصر احمد شیخ عوام کے درمیان پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے، 5 سالہ ناقص کارگردگی کی معافی بھی مانگتے رہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 19 جولائی 2018 16:27

ن لیگی رہنماؤں نے ووٹ لینے کے لیے آنسوؤں کا سہارا لینا شروع کر دیا
چنیوٹ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جولائی 2018ء) :الیکشن سے پہلے سیاستدان کچھ اور،الیکشن کے بعد کچھ اور۔ن لیگی رہنماؤں نے ووٹ لینے کے لیے آنسوؤں کا سہارا لینا شروع کر دیا۔۔تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے الیکشن کا وقت قریب آ رہا ہے تو سیاسی رہنماؤں نے بھی انتخابات میں جیت کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ پانچ سال حلقے کا منہ نہ دیکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے بھی اب اپنے حلقوں میں جانا شروع کر دیا ہے اور عوام سے رابطہ شروع کر دیا ہے تاہم لوگوں میں بھی اب سیاسی شعور پیداہو گیا ہے۔

اور وہ اپنے سیاسی رہنماؤں سے یہ سوال کرنے لگ گئے ہیں کہ پانچ سال ہمارا خیال نہیں آیا اب ووٹ مانگنے کیوں آئے ہیں۔لیکن شاید انتخابی امیدواروں کو بھی سمجھ آ چکی ہے کہ لوگوں سے ووٹ لینا اب اتنا آسان کام نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اور یہی وجہ ہے کہ اب انتخابی امیدواروں نے ووٹرز کو منانے کے لیے آنسوؤں کا سہارا لینا شروع کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے حلقہ این اے 100سے ن لیگ کے رہنما قیصر احمد شیخ ووٹرز کے درمیان پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے اور اپنی پانچ سالہ ناقص کاگردگی پر لوگوں سے معافیاں بھی مانگتے رہے۔

یاد رہے اس سے پہلے لیگی امیدوار رانا مبشر اقبال نے ووٹرز کو منانے کے لئے ان کے پاؤں پکڑ لیے تھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ این اے 134کے امیدوار رانا مبشر لقمان ووٹ کی خاطر ووٹرز کے پاؤں پکڑنے پر مجبور ہو گئے۔ لیکن شہریوں کو کہنا ہے کہ سیاست دان ووٹ لینے کے لیے منت سماجت کے علاوہ جھوٹے وعدے بھی کرتے ہیں۔اور جب اقتدار مل جاتا ہے تو سب بھول جاتے ہیں۔اور اب ایک اور لیگی امیدوار کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ لوگوں کو ووٹ دینے پر راضی کرنے کے لیے پھوٹ پھوٹ کر رو رہے ہیں۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں