پیپلزپارٹی کیخلاف ہمیشہ اتحاد بنے ،ْ ہم لڑتے رہے، کمزور جمہوریت بھی مضبوط آمریت سے بہتر ہے ،ْبلاول بھٹو زر داری
صوبہ پنجاب میں موجود نظریاتی بحران کو ان کی پارٹی ہی ختم کریگی ،ْ پارٹی کارکنان کی جانب سے ملنے والی محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا ،ْپیپلز پارٹی یوٹرن یا شو بازی نہیں صرف عوام کیلئے کام کرتی ہے ،ْملک میں گالم گلوچ اور الزامات کی سیاست نہ کی جائے ،ْبی بی شہید کے نامکمل مشن کو پورا کروں گا ،ْجو پیپلز پارٹی کے پاکستان بچانے کے منشور پر ساتھ دے سکتے ہیں ان سے اتحاد ہوسکتا ہے ،ْعوام پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں کو بھی کامیاب کریں ،ْ اکیلے جا کر پارلیمان میں کیا کروں گا عمران خان ملک کے وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ،ْمیڈیا سے با ت چیت
جمعرات 19 جولائی 2018 19:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان سے انہیں جو محبت ملی ہے اسے وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے سلسلے میں پاکستان کے جس بھی حصے میں پہنچا، وہاں کی عوام نے بھرپور استقبال کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب کے عوام آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جانب دیکھ رہے ہیں، تاہم پنجاب میں نظریاتی بحران کو پاکستان پیپلز پارٹی ہی ختم کرے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی یوٹرن یا شو بازی نہیں صرف عوام کے لیے کام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جہاں جارہے ہیں وہاں اپنا منشور پیش کر رہے ہیں اور ایسے میں نظر آرہا ہے کہ عوام چاہتے ہیں کہ اب ان کے مسائل پر بات کی جائے اور ملک میں گالم گلوچ اور الزامات کی سیاست نہ کی جائے۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی تنقید کے جواب میں انہوںنے کہاکہ میثاق جمہوریت صرف جمہوریت کو بچانے کے لیے بنایا گیا تھا اور جس وقت ہم میثاق جمہوریت بنا رہے تھے تو اس وقت شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے سیاسی سفر کا آغاز ہے اور میں یہ سفر جاری رکھوں گا اور بی بی شہید کے نامکمل مشن کو پورا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اس کام کو پورا کرنے کے لیے ایک دن درکار نہیں بلکہ اس کے لیے طویل جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام سے رشتہ ختم کرنے کی سازش کے تحت ہی بی کو شہید کیا گیا تھا۔بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف ہمیشہ اتحاد بنے لیکن ہم لڑتے رہے، کمزور جمہوریت بھی مضبوط آمریت سے بہتر ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن )کی پالیسی ایک ہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ عوام کو صرف پیپلزپارٹی کے منشورکی ضرورت ہے ،ْوہ اسے دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں،ہم یوٹرن کی سیاست نہیں کرتے،عوام گالم گلوچ نہیں، مسائل حل کرنے کی سیاست چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے پارلیمان جانا چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ پارٹی امیدوار ساتھ پارلیمان جائیں، عوام پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں کو بھی کامیاب کریں کیوں کہ اکیلے جا کر پارلیمان میں کیا کروں گا ۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور عوام کا رشتہ ختم کرنے کیلئے سازشیں کی گئیں اور اسی سازش کے تحت بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ اگر دھاندلی کی کوشش ہورہی ہے تو نہیں ہونی چاہیے اور کمزور جمہوریت بھی مضبوط آمریت سے بہتر ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی شروع دن سے ہی جمہوریت کو کمزور کرنے کی باتیں کررہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی میثاق جمہوریت کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ،ْ ہم نے پہلے بھی ایسے حالات کا سامنا کیا مزید کرتے رہیں گے۔ کارکنوں اور امیدواروں کو ڈرانے سے ہم میدان چھوڑنے والے نہیں ہیں۔ مخصوص طاقتیں کٹھ پتلی حکومتیں بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق نا اہل وزیر اعظم انکل نواز شریف کوجیل میں ڈاکٹرز کی سہولت میسر ہونی چاہئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سید عنائت علی شاہ اور حسن مرتضیٰ میرے بھائی ہیں ان کو کامیاب کرائیں تاکہ عوام کی جنگ لڑ سکوں۔جمہوری کارواں لیکر نکلا ہوں متعدد جگہوں پر انتظامیہ کی طرف سے روکا گیاہے جو افسوسناک ہے ان کا کہنا تھا کہ مجھے تنگ کرنے کے لیے میرے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ صاف شفاف الیکشن کا نعرہ لگانے والے دیکھ رہے ہیں کہ حقائق کیا ہیں۔ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو دھمکیاں دی گئیں۔ چاروں صوبوں میں ہمارے ٹکٹ ہولڈرز کو پیپلز پارٹی چھوڑنے کے لیے مجبور کیا جارہا ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے زیرو اشاریہ دوپرسنٹ چانس ہیں۔ عمران خان کٹھ پتلی اتحاد کی غلط فہمیوں میں ہیں۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ آصف زرداری کا نام پراپیگنڈے کے تحت ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ سینٹ کے ایوان میں کہا گیا کہ نام سپریم کورٹ کے حکم پر ڈالا گیا جبکہ سپریم کورٹ نے انکار کر دیا۔متعلقہ عنوان :
چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر ساجد محمود نے ٹیم کے ہمراہ تین دن سے لاپتہ بچے کا سراغ لگا لیا۔
ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات فروش کو قید اور بھاری جرمانے کی سزادے دی
روٹی نان سرکاری ریٹ پر فروخت نہ کرنے پر بارہ دکاندار گرفتار
ضلع بھر میں روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں، ڈپٹی کمشنر
چنیوٹ،امن و امان کے قیام کے لیے ضلع بھر میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
ضلع بھر میں گندم خریداری مہم کی حکومتی ویژن کے مطابق مقررہ ٹائم لائینز پر تکمیل کو یقینی بنایا جائے، ..
چنیوٹ، پولیس کاروائی
چنیوٹ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کی زیرصدارت ڈی پی او دفتر میں سٹی سرکل کے پولیس افسران سے میٹنگ ..
چنیوٹ: تمام محکمے انسداد ڈینگی اقدامات کو نتیجہ خیز بنائیں، سرویلنس سرگرمیوں کا دائرہ کار مزید وسیع ..
چنیوٹ پولیس کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری،700 سے زائد ملزمان گرفتار
گندم کی خریداری کو مقررہ ٹائم لائینز پر یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ
چنیوٹ، پولیس نے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا، 2750گرام چرس برآمد
چنیوٹ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت