ضلع بھر میں عشرہ محرم کے دوران امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے ہمہ جہت نوعیت کے جامع انتظامات کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر

جمعرات 20 ستمبر 2018 00:20

چنیوٹ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے ریسٹ ہاوس چنیوٹ میں پاکستان ایڈمنسریٹو سروسز میں 41 ویں ایس ٹی پی کورس کے 5 شرکاء افسران کو محرم الحرام۔انتظامات و دیگر محکمانہ امور کے انجام دہی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے افسران کو بتایا کہ ضلع بھر میں عشرہ محرم کے دوران امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے ہمہ جہت نوعیت کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں جن کی ہر زاویہ سے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہیں تاکہ کسی جگہ حفاظتی و انتظامی اقدامات پر عمل درآمد میں کوئی کمی نہ رہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے زیر تربیت افسران کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں ضلع چنیوٹ کے انتظامی ڈھانچے اور تاریخی و جغرافیائی پہلوؤں سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے زیر تربیت افسران کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فیلڈ میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ تمام افسران نے ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ہم زیر تربیت 15 افسران کو فیصل آباد ڈویژن کے تینوں اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ محرم انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ اس موقع پر اے ڈی سی جنرل اعتزاز اسلم مارتھ۔ اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ آصف اقبال چوہان بھی موجود تھے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں