پورے ضلع میں مکمل توجہ کے ساتھ پولیو مہم کوشروع کروائیں۔ڈپٹی کمشنر

جمعرات 20 ستمبر 2018 00:20

چنیوٹ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) پورے ضلع میں مکمل توجہ کے ساتھ پولیو مہم کوشروع کروائیں ،پولیو ویکسینیٹرزگھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں تاکہ ہمارا کوئی بھی بچہ اس مرض کا شکار نہ ہو،اس سلسلہ میں تمام ڈیپارٹمنٹ اپنا اپنا کردار ادا کریں ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے پولیو مہم کی ضلعی میٹنگ میں ہیلتھ افسران و دیگر محکموں کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمدخضر افضال چوہدری کی زیر صدارت پولیومہم کی ضلعی میٹنگ ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر، ضلع بھر سے محکمہ صحت، ایجوکیشن ،سوشل ویلفیئر اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم 24ستمبر تا 26ستمبر تک جاری رہے گی جبکہ مزید 27/28ستمبر کیچ اپ ڈے ہو گا ، پولیو مہم میںپانچ سال تک کی عمر کے 246342بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی جبکہ اس مہم میں 587ٹیمیں حصہ لیں گی اور 114ایریا انچارج ،44سپروائز کی زیر نگرانی مہم جاری رہے گی ، کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی اس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ضلع میں مکمل توجہ کے ساتھ پولیو مہم کو جاری کروائیں ،گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں تاکہ ہمارا کوئی بھی بچہ اس مرض کا شکار نہ ہو ،بہتر کام کرنے والوںکی حوصلہ افزائی کی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کا شمار دنیا کے ان تین ممالک میں ہوتا جن میں پولیو کی بیماری پائی جاتی ہے ،کوئی بھی بچہ جسے پولیو ہے اسے اپنا بچہ سمجھ کر اسکی ٹریٹمنٹ کریں ، آج سب لوگ اس بات کا عہد کریں کہ ہم سب نے مل کر اس بیماری پر قابو پانا ہے ، انشاء اللہ ایک وقت آئے گا جب پاکستان کا نام دنیا میں پولیو کی بیماری والے ممالک سے نکل جائے گا ،مجھے امید ہے آپ سب بھرپور محنت کریں کے اور مستقبل کے معماروں کے تحفظ کے لیے بھرپور کوشش کر کے پاکستان کو پولیو فری ممالک کی صف میں کھڑا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں