ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کا عاشورہ محرم کے جلوسوں کے روٹس پر انتظامات کا جائزہ

جمعرات 20 ستمبر 2018 00:20

چنیوٹ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کا عاشورہ محرم کے جلوسوں کے روٹس پر انتظامات کا جائزہ ، مرمت کے کام اور صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کا حکم، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے چوک ترکھانہ (میدان ) اور مختلف مقامات پر عاشورہ محرم کے جلوسوں کے روٹس پرکیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ، اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال چوہان ، چیئرمین میونسپل کمیٹی مہر محمد خالد ،سی او انیس عباس ، ایکسین پبلک ہیلتھ محمد ریاض ، ایس ڈی او و دیگر بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر نے ترکھانہ چوک(میدان)جہاں عاشورہ کے دن 8تعزیعے اکٹھے ہوتے ہیں وہاں کیے گئے انتظامات کا تفصیلی اور باریک بینی سے معائنہ کیا اور وہاں موجود تعزیہ علم لائسنس داران سے ملاقات کی اور انکی جانب سے پیش کی گئیں گزارشات کو سنا ، ڈپٹی کمشنر نے موقع پر سی او انیس عباس اور ایکسین پبلک ہیلتھ محمد ریاض کو ہدایت کی کہ فوری طور پر اسے حل کریں ، بعد ازاں انہوں نے لالیاں کے آغا نصیر نواب چوک میں اے کیٹگری کے جلوس کا وزٹ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ، انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر لالیاں علی عاطف بٹر اور منتظمین جلوس بھی موجود تھے ، منتظمین جلوس اور عزاداروں نے بہترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ 9اور عاشورہ کے دن بھی تمام جلوسوں پر انتظامات مکمل ہونے چاہیے کسی قسم کی شکایت موصول نہیں ہونی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں