چناب پارک میں صفائی کے انتظامت کو بہتر کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی

اتوار 9 دسمبر 2018 18:30

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے چناب پارک ، گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول مسلم کالونی چناب نگر اور سیٹلائٹ ٹاون واٹر فلٹریشن پلانٹ کے دورہ پر صفائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ،انہوں نے پارک کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے سی او میونسپل کمیٹی کو موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارک کے چاروں اطراف کے جنگلوں کے باہر بھی صفائی کو بہتر کریں۔

(جاری ہے)

پودوں کی دیکھ بھال ٹھیک سے کریں اور رات کو پارک میں لائٹ کا مناسب انتظام کریں تاکہ پارک میں آنے والوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول مسلم کالونی چناب نگر کا وزٹ کیا انہوں نے سکول کی بلڈنگ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر سکول ہیڈ ٹیچر نے ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کو سکول کے حوالے سے مختلف امور پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے بچوں کے کلاس رومز کو چیک کیا اور طلباء سے انکی پڑھائی کے سلسلے میں گفتگو کی ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں