سال 2019 میں دنیا بھر میں تین سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے

میں دنیا میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں،ماہر علم رمل،علم الاعداد پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) سال 2019 میں دنیا بھر میں تین سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے۔2019 میں دنیا میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں۔ملک کے معروف ماہر علم رمل،علم الاعداد پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2019 میں دنیا بھر میں کل 5 سورج اور چاند گرہن ہوں گے۔ان میں سال کا پہلا سورج گرہن 6 جنوری کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 33 منٹ پر لگے گا اور مکمل سورج گرہن 6 بجکر 45 منٹ پر ہو گا اور اسکا اختتام 8بجکر 50 منٹ پر ہو گا .یہ گرہن برج جدی کے 15 درجہ ہ پر لگے گا۔

سورج گرہن کا کل دورانیہ چار گھنٹے سولہ منٹ ہو گا۔ یہ سورج ند گرہن چین،شمالی و جنوبی کوریا،جاپان،امریکہ،روس اور یورپ کے دیگر ملکوں میں نظر آئے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان،بھارت،ایران،افغانستان اور دیگر ایشائی علاقوں میں گرہن نظر نہیں آئے گا۔سال رواں کا پہلاچاند گرہن21 جنوری برج اسد کی51 درجہ پر لگے گا اس کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 33 منٹ پر ہو گا۔

مکمل چاند گرہن 9 بجکر36منٹ پر ہوگا اور یہ12 بجکر 52 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔چاند گرہن کا کل دوانیہ چھ گھنٹے سولہ منٹ ہو گا۔یہ چاند گرہن ترکی،پرتگال،فرانس،یونان،امریکہ،برطانیہ،روس اور دیگر ملکوں میں نظر آئے گا۔پاکستان،بھارت،ایران،افغانستان اور دیگر ایشائی علاقوں میں گرہن نظر نہیں آئے گا۔سال رواں کا دوسرا سورج گرہن اور مجموعی طور پر تیسرا گرہن دو جولائی 2019 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات گئے 9 بجکر 51 منٹ پر ہو گا۔

مکمل سورج گرہن 12 بجکر32منٹ پر ہوگا اور یہ2 بجکر 52 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔چاند گرہن کا کل دوانیہ چارگھنٹے ہو گایہ گرہن برج سرطان کے درجہ10 پر لگے گا۔یہ گرہن ارجنٹائن، آئی لینڈ،برازیل،پیروگوئے اور دیگر ملکوں میں دیکھاجا سکے گا۔ رات ہونے کی وجہ سے پاکستان اور دیگر ہمسایہ ملکوں میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔سال رواں کا چوتھا گرہن اور مجموعی طور پر دوسرا چاند گرہن سولہ جولائی 2019 کو لگے گا۔

پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات گئے 11 بجکرر 54 منٹ پر ہو گا۔مکمل سورج گرہن 2 بجکر32منٹ پر ہوگا اور یہ5 بجکر 12 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔چاند گرہن کا کل دوانیہ چھ گھنٹے اور 30منٹ ہوگا۔ صرف یہ چاند گرہن ہی پاکستان،بھارت،ملائیشا،انڈونیشاء،ایران،عراق،یو اے ای،پرتگال،برطانیہ،ترکی،فرانس اور دیگر ملکوں میں دیکھا جا سکے گا۔سال رواں کا پانچواں گرہن اور مجموعی طور پر تیسرا سورج گرہن 26دسمبر 2019 کو لگے گا۔

یہ سورج گرہن برج جدی کے 4 درجہ پر لگے گا۔کستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 23 منٹ پر ہو گا۔مکمل سورج گرہن 10 بجکر20منٹ پر ہوگا اور یہ1 بجکر 10 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔چاندگرہن کا کل دوانیہ پانچ گھنٹے اور30منٹ ہوگا۔ یہ سورج گرہن پاکستان،بھارت،سری لنکا،سعودی عرب اور دیگر ملکوں میں دیکھا جا سکے گاان پانچ گرہن کے تمام ایشائی ممالک گہرے اثرات مرتب ہو ں گے۔

پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس سال کے سورج گرہن اور چاند گرہن پاکستان کے اثرات ملک میں پڑیں گے اور ملک میں اہم تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں۔علاوہ ازیں پوری دنیا میں بھی اہم تبدیلیاں رونما ہو ں گی۔سورج اور چاند گرہن کے دوران دو رکعات نماز کسوف و خسوف ادا کر یں تاکہ تمام مسلمان نحوستوں سے محفوظ رہ سکیں۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں