چنیوٹ،گورنمنٹ محمد حماد عزیز شہید ہائر سیکنڈری سکول لالیاں میں شہداء ( اے پی ایس )کی یاد میں تقریب

وطن عزیز کے دفاع اور دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پاک فوج،سیکیورٹی اداروں اور پاکستان عوام کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی

اتوار 16 دسمبر 2018 17:30

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) وطن عزیز کے دفاع اور دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پاک فوج،سیکیورٹی اداروں اور پاکستان عوام کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،آرمی پبلک سکول کے بچوں کی شہادت کا دلخراش واقعہ نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ ساری انسانیت کے لیے دکھ کا باعث ہے۔ ، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے 16 دسمبر2014 کو APSپشاور سانحہ میں شہید ہونے والے لالیاں کے بہادر سپوت حماد عزیز اور دیگر شہدا ء کی چوتھی برسی کی تقریب کے موقع پر گورنمنٹ محمد حماد عزیز شہید ہائر سیکنڈری سکول لالیاں میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں آرمی پبلک شہید پشاور میں شہید ہونے والے لالیاں کے رہائشی ہونہار طالب علم محمد حماد عزیز شہید کے چچاطاہر خلیق ملک، اسسٹنٹ کمشنر لالیاں لیاقت علی کلہور۔

(جاری ہے)

سی او ایجوکیشن میاں اسماعیل۔ڈی او سیکنڈری رائے محمد ارشاد ،چیئرمین میونسپل کمیٹی لالیاں چودھری عبدالغفار جٹ کے علاوہ پرنسپل ہذا، اساتذہ کرام، سول سوسائٹی،میڈیا نمائندگان اور سینکڑوں طلباء نے شرکت کی، مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس میں شک نہیں کہ سانحہ پشاور نے ہمیں کربلا کی یاد دلا دی تھی تاہم اس واقعہ کے بعد دو قومی نظریہ کو ایک نئی زندگی ملی تھی اور قوم متحد ہو گئی تھی۔

سی ای او ایجوکیشن چنیوٹ میاں محمد اسماعیل کا کہنا تھا کہ بہادر قوم نے اس سانحہ کابہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ۔شہداء سانحہ پشاور کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سکول کے طلباء نے مختلف ٹیبلوز پیش کیے جس کی وجہ سے کئی آنکھیں بھی اشکبار ہو گئیں ۔تقریب کے اختتام پر محمد حماد عزیز شہید اور دیگر شہداء کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں