ملزم نہیں ملا تو کیا ہوا اس کی بہن کے جہیز کا سامان اٹھا لاائے،

پنجاب پولیس ملزم نہ ملنے پر اخلاقی حدود بھی بھول گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 22 جنوری 2019 19:38

ملزم نہیں ملا تو کیا ہوا اس کی بہن کے جہیز کا سامان اٹھا لاائے،
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2019ء) پنجاب پولیس نے بے شرمی کی تمام حدود پار کر دیں ۔معمولی سے جرم میں ملوث کی بہن کے جہیز کا سامان اٹھا کر پولیس تھانے لے گئے۔تفصیلات کے مطابق کسی بھی مہذب معاشرے میں پولیس عوام کے جان و مال اور عزت و ناموس کی حفاظت ہوتی ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے ہاں پولیس کا کرداراتنا گھناونا ہے کہ عوام ان کی غیر موجودگی میں انکی موجودگی کی نسبت زیادہ عدم تحفظ کا شکار ہو جاتے ہیں۔

اس حوالے سے پنجاب پولیس کی ساکھ خاصی گری ہوئی ہے۔ساہیوال کے واقعے کے بعد پولیس کی رہی سہی ساکھ بھی تباہ ہو چکی ہے۔ایسے متعدد واقعات اب تک میڈیا کی زینت بن چکے ہیں تاہم پنجاب پولیس کسی بھی صورت اپنی حرکتوں سے باز آتی دکھائی نہیں دیتی۔ایسا ہی ایک شرمناک واقعہ چنیوٹ میں بھی پیش آیا جہاں چنیوٹ کے محلہ نور والا میں حسن اور ساجد کے درمیان ابلے ہوئے انڈوں پر جھگڑا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

ساجد کے والدین نے تھانہ میں حسن کیخلاف درخواست دی تھی۔پولیس نے حسن کے گھر چھاپا مارا تو ملزم کو غیر موجود پایا۔حسن کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو موجود نہ پا کر میری بیٹی کے جہیز کا سامان اٹھا کر تھانے لے گئے ہیں جبکہ اگلے ہفتے میری بیٹی کی شادی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ جہیز کا فرنیچر مالِ مقدمہ کے طور پر اٹھایا ہے ملزم حسن کے پیش ہونے پر سامان واپس کردیا جائے گا۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں