ض*چنیوٹ سے راولپنڈی فرنیچر سپلائی کرنے والا 27 سالہ نوجوان مبینہ طور پر اغواء

iوالدین کی لخت جگر کے انتظار میں آنکھیں پتھرا گئیں ، مجاہد حسن کے والدین عزیز و اقارب بھی پولیس کے عدم تعاون اور طویل انتظار کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے کا انتظار کرنے لگے

بدھ 20 مارچ 2019 19:51

ی*چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) چنیوٹ سے راولپنڈی فرنیچر سپلائی کرنے والا 27 سالہ نوجوان مبینہ طور پر اغواء۔والدین کی لخت جگر کے انتظار میں آنکھیں پتھرا گئیں ۔مجاہد حسن کے والدین عزیز و اقارب بھی پولیس کے عدم تعاون اور طویل انتظار کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے کا انتظار کرنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ کے علاقہ محلہ غفورآباد کا رہائشی راولپنڈی فرنیچر سپلائی کرنے کیلئے گیا مگر دو ماہ ہوگئے گھر واپس نہ لوٹا والدین کا کہنا ہے کہ ان کا 27 سالہ مجاہد حسن مبینہ طور پر اغواء ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اغواء ہونے والے مجاہد حسن کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ 19 جنوری کو غفورآباد کا رہائشی مجاہد حسن راولپنڈی فرنیچر سپلائی کرنے گیا جو تاحال واپس نہ لوٹا اور لواحقین گزشتہ 2 ماہ سے اپنے لخت جگر کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں دوسری طرف مجاہد کے گھر نہ لوٹنے پر والدہ رو رو کی بینائی جاتی رہی تاہم ضلع راولپنڈی تھانہ وارث خان پولیس نے 25 روز بعد صرف مقدمہ ہی درج کیا,لواحقین کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2 ماہ گزر گئے ہمارے بیٹے کا کوئی پتا نہیں لگ رہا اور ہمیں یہ بھی علم نہیں کہ ہمارا بیٹا زندہ بھی ہے یا نہیں,اہلخانہ اور ممتا نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لینے اور بیٹے کو بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں