مرکز ختم نبوت جامعہ عثما نیہ ختم نبوت مسلم کا لونی چناب نگرمیں سالانہ تقریب انعامات آج ہو گی

اتوار اپریل 17:20

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) مرکز ختم نبوت جامعہ عثما نیہ ختم نبوت مسلم کا لونی چناب نگرمیں سالانہ تقریب انعامات و دستار فضیلت آج بعد نماز مغرب ہو گی ،انتظامات مکمل ،جید علماء کرام اور کثیر تعداد میں لوگ شرکت کریں گے ،پنڈال کو تیار کر دیا گیا ہے ،خوبصورت بینزر اور پینا فلیکس لگا کر خوبصورت اسٹیج تیارکر دیا گیا ،جامعہ کے طلباء کے مابین مقابلہ جات ہو ں گے اور پوزیشن حاصل کر نے والے طلباء کو انعامات دیئے جائیں گے،تقریب کا باقاعدہ آغاز بعد نماز مغرب ہوگا،،ختم نبوت کو رس میں شامل طلباء کو بھی اسناد و کتب دی جائیں گی ،سالانہ تقریب میں جید حضرات علماء کرام خطاب فرمائیں گے ،جس میں خصوصی طور پر پیر طریقت حضرت مولانا صادق الامین صاحب تشریف لائیں گے اور خصوصی خطاب فرمائیں گے ،جبکہ اس تقریب میں ،مولانا محمد الیاس چنیوٹی (ایم پی ای)مولانا ملک خلیل احمد اشرفی ،مولانا قا ری عبدالحمید حامد ،مولانا فیض اللہ خان ،مولانا قا ری محمد یامین گوہر ،مولانا محمد عبداللہ قاسمی لاہور ،شیخ انوار الحق ،چوہدری شفاقت علی،عدنان ملک لاہور،مولانا محمد مغیرہ،ملک محمد صادق ،شیخ محمد اقبال ،محمد حنیف مغل و دیگر جید حضرات علماء کرام خطاب فرمائیں گے ،تقریب کی صدارت مرکز ختم نبوت چناب نگر کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی سر پرستی مولانا اسعد محمود مکی فرمائیں گے جبکہ نگرانی کے فرائض جامعہ عثما نیہ ختم نبوت چناب نگر کے ناظم صاحبزادہ قا ری محمد سلمان عثمانی ،اور نقابت مولانا احسن رضوان عثمانی ادا کریں گے ،ان خیا لات کا اظہار صاحبزادہ قاری محمد سلمان عثمانی نے کیا ،انہوں نے کہا کہ جامعہ کے طلباء کے مابین چیمپئن مقابلہ ہو گا جس میں نعت ،تلا وت ،اور تقریر کا مقابلہ ہو گا ،جس میں پو زیشن حاصل کر نے والے طلباء کو اسناد ،کتب ،شیلڈ اور انعامات دیئے جائیں گے،اس موقع پر جامعہ کی طرف سے حفظ کر نے والے طلباء کی دستار بندی اورناظر ہ کرنے والے طلباء کو اسناد اور بالخصوص جامعہ کے تحت ختم نبوت کورس کر نے والوں کو اسناد ،شیلڈ و انعامات و کتب دی جائیں گی ،اس موقع پردیگر حضرات علماء کرام اس تقریب میں شرکت و خطاب فرمائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments