وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ چنیوٹ انتظامیہ غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا

منگل 21 مئی 2019 22:12

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ چنیوٹ انتظامیہ غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ چنیوٹ انتظامیہ غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا، وزیر اعلی پنجاب چنیوٹ کی عوام کو مامو بنا کر رفو چکر ہو گئے، وزیراعلی عثمان بزدارعوام کوخالی تھیلوں کی صورت میں لالی پاپ دیکر رمضان بازارسے روانہ ہوگئے، داد رسی تو دور کی بات شہری وزیر اعلی سے بات کرنے کو ترس گئے، وزیر اعلی کے رویے سے دل برداشتہ عوام سرکٹ ہاؤس کے باہر سراپا احتجاج بن گئی تاہم تبدیلی سرکار کے پروٹوکول نا لینے کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیر اعلی کے پروٹوکول کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ایمبولینس بھی ٹریفک میں پھنس کر رہ گئی، میڈیا کے سوالات پوچھنے پر وزیر اعلی سرکٹ ہاؤس کے دوسرے دروازے سے نکل کر ہیلی پیڈ پہنچ گئے ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں