چنیوٹ،گھریلو ناچاقی کی بناء پر لڑکی نے خودکشی کر لی

منگل 13 اگست 2019 20:15

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) گھریلو ناچاقی کی بنا پر اٹھارہ سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق نواب چوک سانگڑہ روڈ کے علاقہ میںگھریلو تنازعہ پر دلبرداشتہ ہو کر رخسانہ زوجہ محمد طیب نے گلے میں پھندہ ڈال کر پنکھے کے ساتھ لٹک کر خودکشی کر لی، جو موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔تھانہ لالیاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں