ڈی سی چنیوٹ کا مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی کی صورتحال، آلائشیں اٹھانے کے عمل کا جائزہ

منگل 13 اگست 2019 20:15

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی کا عید کے پہلے اور دوسرے دن شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی کی صورتحال اور آلائشیں اٹھانے کے عمل کا جائزہ،اس موقع پر انکے ہمراہ سی او میونسپل کمیٹی انیس عباس و دیگر عملہ بھی موجود تھا، ڈپٹی کمشنر نے سرگودھا روڑ، منڈی شیخاں، شاہراہ قائد اعظم، عالمگیر روڑ، مدرسہ البنات روڑ، گڑھا چوک، ترکھانہ والا میدان و دیگر علاقوں کادورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے موقع پر جا کر اپنی نگرانی میں عملہ میونسپل کمیٹی سے آلائشیں اٹھوائیں اور چونا گروایا تاکہ کسی قسم کی بدبو یا جراثیم وغیرہ سے عوام کو بچایا جا سکے۔انہوں نے سی او میونسپل کمیٹی انیس عباس کو سختی سے ہدایت کی کہ شہر کے تمام علاقوں میں آلائشیں اٹھانے کا کام تسلسل کے ساتھ جاری رہنا چاہیے بعد ازاں انہوں نے ڈمپنگ سائٹ کا وزٹ کیا جہاں تقریبا 100 فٹ گہرے اور 200 فٹ لمبے گڑھوںکا جائزہ لیا جن میں آلائشوں کو اکٹھا کر کے دفن کیا جا سکے۔انہوں نے تاکید کی کہ پراپر طریقہ سے آلائشوں کو تلف کیا جائے تاکہ تعفن نہ پھیلے۔ انکا کہنا تھا کہ عید کے تینوں دنوں میں 24 گھنٹے صفائی کا عمل جاری رہنا چاہیے کسی بھی علاقہ سے شکایت کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں