چنیوٹ،جشن آزادی کے سلسلہ میںنوجوانوں نے ہزار میٹر لمبا پاکستانی پرچم تیار کر لیا

بدھ 14 اگست 2019 20:40

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) 14اگست جشن آزادی کے سلسلہ میں چنیوٹ میں نوجوانوں نے ہزار میٹر لمبا پاکستانی پرچم تیار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ لاہوریگیٹ چنیوٹ کے نوجوانوں نے ہزار میٹر لمبا پاکستانی پرچم تیار کیا اور بعد میں اس لمبے پرچم کو جلوس کی شکل میں اندرون شہر کے بازاروں میں لے جاکر نمائش بھی کروائی اس موقع پر نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔لوگوں کی بڑی تعداد نے اس تیار شدہ پاکستانی پرچم کو دیکھا ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں