کھلی کچہری کا مقصد عوامکو انصاف کی فراہمی یقینی بناناہے، ڈی سی چنیوٹ

جمعہ 16 اگست 2019 20:05

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل سننا اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بناناہے ،ضلع میں امن و امان کا قیام،معاشرتی برائیوں،جرائم کا خاتمہ،منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر چنیوٹ طارق خان نیازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ سید حسنین حیدرنے کھلی کچہری میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کی ہدایت پر لوگوں کے مسائل سننے اور انکے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی اور ڈی پی او سید حسنین حیدرنے ڈی سی آفس چنیوٹ میں مشترکہ کھلی کچہری لگائی۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنرخضر حیات بھٹی، عدنان رشید ، احسان اللہ ضیاء ، ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران دیگر محکموں کے افسران اور صحافیوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی چنیوٹ اور ڈی پی او نے لوگوں کے مسائل سنے،درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے ہدایت کی کہ مقررہ وقت کے اندر اندر لوگوں کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے اور رپورٹس بھجوائی جائیں،لوگوں کو انکے ہر طرح کے مسائل،شکایات کی دادرسی کی یقین دہانی کروائی گئی، انہوں نے افسروںسے کہا کہ عوامی مسائل سے پہلو تہی اور درخواست گزاروں کو ریلیف کی تیزر فتار فراہمی میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے درخواست گزاروں کو یقین دلایا کہ انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل سننا اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بناناہے۔ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں، عوام کی خدمت کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی شکایات کی درخواستوں پر محکمانہ کاروائی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو، ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس دن رات اپنا کام جانفشانی سے کر رہی ہے تاہم جرائم اور منشیات کے مکمل خاتمے میں عوامی تعاون بھی درکار ہے تاکہ ان معاشرتی ناسوروں کا جڑ سے قلع قمع کیا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں امن و امان کا قیام،معاشرتی برائیوں،جرائم کا خاتمہ،منشیات کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ،کسی بھی مظلوم کے ساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کروں گا۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں