چنیوٹ ،پلانٹ فار پاکستان ڈے کے سلسلہ میںاسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ ، اے سی لالیاں ، اے ڈی سی جی و دیگر نے 500پودے لگا کر ماس پلانٹیشن کی

اتوار 18 اگست 2019 18:30

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) پلانٹ فار پاکستان ڈے کے سلسلہ میںاسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی ، اے سی لالیاں احسان اللہ ضیاء ، اے ڈی سی جی میڈم غزالہ کنول و دیگر نے 18اگست کوچک بہادر جنگل لالیاں میں 500پودے لگا کر ماس پلانٹیشن کی ، اس موقع پر ، فاریسٹ آفیسرچنیوٹ محمد وقاص شاہ ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری شاہد حسین،صدر فرنیچر ایسوسی ایشن چنیوٹ دانش نعیم فخری ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ محمد حفیظ و دیگر ڈیپارٹمنٹس کے نمائندگان نے بھی دو دو پودے لگائے ،اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی ، اے سی لالیاں احسان اللہ ضیاء اور اے ڈی سی جی میڈم غزالہ کنول نے چک بہادر نرسری سے مختلف محکموں کے افسران اور سول سوسائٹی کے افراد میں مختلف پودا جات فری تقسیم کیے ، فاریسٹ آفیسر محمد وقاص شاہ نے مون سون سیزن میں مختلف محکمہ جات کی جانب سے کی جانے والی پلانٹیشن کے بارے میں مہمانان گرامی کو بریفنگ دی جس کے بعد آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی ، اے سی لالیاں احسان اللہ ضیاء ، اے ڈی سی جی میڈم غزالہ کنول و دیگر نے کی، واک میںمختلف محکموں کے سربراہان و سول سوسائٹی کے افرادنے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی کا کہنا تھا کہ پلانٹ فار پاکستان حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے اور اس مہم کی بھرپور کامیابی وقت کا تقاضا ہے، وطن عزیز کو سرسبز بنانے کیلئے شجرکاری کی ضرورت ہے ، انہوں نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت اپنا قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے پودے لگائیں اور انکی نگہداشت کی ذمہ دادری بھی پوری کریں ، اس موقع پر صدر فرنیچر ایسوسی ایشن دانش نعیم فخری نے کہا کہ ،حکومت کے ساتھ ساتھ تاجر برادری بھی بھرپور شجر کاری کر رہی ہے انہوں نے پلانٹ فار پاکستان مہم کو حکومت کا احسن اقدام قرار دیتے ہوئے اس عزم کا عادہ کیا کہ فرنیچر ایسوسی ایشن چنیوٹ کی پوری ٹیم اس مہم میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہے اور دستیاب جگہوں پر ہزاروں پودے لگائے گی ، آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں