چنیوٹ،مہنگے داموں اشیاء خردونوش فروخت کرنے والی12 گرانفروش حوالات میں بند

اتوار اگست 19:15

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) مہنگے داموں اشیاء خردونوش فروخت کرنے والی12 گرانفروش حوالات میں بند مقدمات درج ، 4 لاکھ29ہزار روپے جرمانہ وصول ، عوام الناس کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ،ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ زیر صدارت ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی ، میٹنگ میں اے ڈی سی جی میڈم غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنرزخضر حیات بھٹی،عدنان رشید کے علاوہ ضلع بھر کے 18 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی، ایس این اے مہر عمر حیات سپراء نے ڈپٹی کمشنرطارق خان نیازی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رواں ماہ اگست میں مارکیٹوں اور بازاروں میں چھاپے مار کر پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر 12گرانفروشوں کو گرفتارکر کے انکے خلاف مقدمات درج کروائے اوران سے موقع پر 4 لاکھ29ہزار روپے کے جرمانے وصول کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروائے ، ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی کہ منافع خوروں سے ہر گز رعایت نہ برتی جائے، ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں اور بازاروں کے باقاعدگی سے دورے کریں اور اوورچارجنگ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں، انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل کے اندر سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیںاور وائیلیشن کرنے والوں کو موقع پر گرفتار کروا کر مقدمات درج کروائیں اور انہیں بھاری جرمانے کریں ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments