چاچا پی ٹی آئی نے بھی سائیکل پر ایل او سی پر جانے کیلئے مارچ شروع کر دیا

اتوار 25 اگست 2019 19:15

چاچا پی ٹی آئی نے بھی سائیکل پر ایل او سی پر جانے کیلئے مارچ شروع کر دیا
چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) وزیراعظم عمران خان کے جیالے چاچا پی ٹی آئی نے بھی سائیکل پر ایل او سی پر پاک فوج کے حوصلے بلند کرنے اور آزاد کشمیر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے سائیکل مارچ شروع کردیا چنیوٹ پہنچنے پر کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور بربریت کے خلاف پوری پاکستانی قوم سراپا احتجاج ہے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کررہی ہے گزشتہ روز معروف باکسر عامر خان کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی اور پاک فوج کے حوصلے بلند کرنے کیلئے ایل او سی پر جانے کے اعلان کے بعد لودھراں سے تعلق رکھنے والے شوکت حسین المعروف چاچا پی ٹی آئی نے بھی ایل او سی جاکر پاکستانی فوج کے جوانوں کے حوصلے بلند کرنے اور مظفرآباد جاکر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے اوچ شریف سے سائیکل پر منفرد انداز سے سائیکل پر رواں دواں ہے چنیوٹ پہنچنے پر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں چاچا پی ٹی آئی نے مودی سرکار اور بھارتی فوج کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ گزشتہ 22 روز سے کشمیر میں کرفیو نافذ کرکے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی سیاہ ترین تاریخ رقم کی جارہی ہے اور خواتین کی عصمتوں کی پامالی بزرگوں جوانوں بچوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا جارہا ہے وزیراعظم اور پاک فوج کے ساتھ پوری عوام کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کے حوصلے بلند کرنے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا عزم لئے شوکت حسین سائیکل پر ہر روز یوم سیاہ مناتے ہوئے رواں دواں ہے جس کا کہنا ہے کہ بہت جلد بھارت ٹکڑے ٹکڑے اور کشمیر آزاد اور پاکستان کا حصہ ہوگا

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں