چنیوٹ میں سفاک خاوند کا نشہ کے لئے پیسے نہ دینے پر بیوی پر وحشیانہ تشدد

اتوار 25 اگست 2019 19:15

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) چنیوٹ میں سفاک خاوند کا نشہ کے لئے پیسے نہ دینے پر بیوی پر وحشیانہ تشدد ظالم خاوند مزدوری کی اجرت چھین کر نشہ کرنے لگا بچوں اور خاتون کی جان کو خطرہ پولیس سے تحفظ متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ سے مدد کی اپیل کردی ہے بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کی تحصیل لالیاں تھانہ کانڈیوال کے علاقہ موضع کالووال میں نشئی خاوند کا نشہ کے لئے پیسے نہ دینے پر بیوی پر وحشیانہ تشدد خاوند کے تشدد سے دلبرداشتہ آمنہ بی بی کا کہنا ہے کہ اس کا خاوند گلزار احمد جلاد بن چکا ہے اور اسے تشدد کا نشانہ بنتا ہے اور اس سے زبردستی مزدوری کرنے پر مجبور کرتا ہے جبکہ مزدوری کی ملنے والی اجرت خاوند چھین کر لے جاتا ہے اور نشہ کرلیتا ہے جس سے آمنہ بی بی اور اس کے تینوں بچے بھوک و افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں نشئی خاوند سے بچوں اور میری جان کا خطرہ ہے متاثرہ خاتون کی دہائی تھانہ کانڈیوال کے علاقہ کالووال کی رہائشی آمنہ بی بی کی پولیس سے تحفظ کی اپیل کی ہے جبکہ متاثرہ آمنہ بی بی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں